حیدرآباد۔17۔مارچ (اعتماد نیوز)گجرات میں عام انتخابات کے لئے انتخابی
تشہیر کے لئے عام عادمی پارٹی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ چنانچہ اس
ریاست میں دوسری پارٹیوں کی جانب سے انتخابی
تشہیر زور و شور وں پر ہے۔
چنانچہ فنڈس کی کمی کے باعث عام آدمی پارٹی گھر گھر تک انتخابی تشہیر
‘نوجوانوں کے ساتھ پروگراموں کے انعقاد ‘رچا بنڈہ ‘پوسٹرس اور پمفلٹ کے
ذریعہ اپنی تشہیر کو جاری رکھی ہوئی ہے۔